کولکاتہ میں کانفرنس کی اجازت نہیں دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
آر ایس ایس نے ریاست کی ممتا سرکار کا موازنہ اورنگ زیب اور بابر کی حکومت
سے کی ہے۔آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر نے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر مذہبی
امتیازکی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے کام کرنے کا
طریقہ مغل بادشاہ بابر اور اورنگ زیب جیسی ہوچکی ہے۔آ رایس ایس نے کولکاتہ میں 14جنوری کو ہندو سمیلن کا انعقا د کرنے کے لئے
ریاستی حکومت سے اجازت طلب کی تھی جسے حکومت نے مسترد کردا تھا ۔